غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری شعبے القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ تنظیم مسلح جہاد اور اسلحہ سے دست بردار نہیں ہوگی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلحہ فلسطینی قوم کا زیور ہے۔ القسام بریگیڈ غاصب صیہونی ریاست کے خلاف آئینی حق ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارا اسلحہ ہزاروں شہداء کی قربانیوں کا امین، فتح ونصرت کا محافظ، صیہونی دشمن کے خلاف مزاحمت کا ٹائیٹل اور غاصب دشمن کے خلاف آئینی حق ہے۔
بیان میں تحریک فتح کے مرکزی رہنماؤں حسین الشیخ اور عزام الاحمد کے ان بیانات کو مسترد کردیا جن میں کہا گیا القسام بریگیڈ پر زور دیا گیا تھا تنظیم اسلحہ فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کردے۔
قبل ازیں حماس کے سیاسی شعبے کے غزہ میں نائب صدر ڈاکٹر خلیل الحیہ نے بھی ہتھیار پھینکنے کا مطالبہ مسترد کردیا تھا۔
