• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسلامی جہاد کا وفد مصر کے کامیاب دورے کے بعد غزہ واپس

منگل 18-07-2017
in حماس
0
0Pala7894
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل رمضان عبداللہ شلح کی قیادت میں جماعت کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد حال ہی میں مصرکی دعوت پر قاہرہ گیا تھا۔ چند روز تک مصری قیادت سے بات چیت کے بعد اسلامی جہاد کا وفد گذشتہ شام کو واپس غزہ آ گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسلامی جہاد کے ترجمان داؤد شہاب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جماعت کے وفد کا دورہ مصر کامیاب رہا۔ اس دورے کے دوران اسلامی جہاد کی قیادت اور مصری حکام کے درمیان دو طرفہ دلچسپی کے امور، غزہ کی پٹی پر عائد پابندیوں میں نرمی اور فلسطینیوں کی آمد ورفت میں سہولت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ مصری حکام نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے قیادت کے ساتھ طے پائے سمجھوتے کے بارے میں اسلامی جہاد کواعتماد میں لیا۔

داؤد شہاب نے کہا کہ اسلامی جہاد کے رہنماؤں اور مصری قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مصری قیادت نے اسلامی جہاد کو یقین دلایا کہ سرحد پر امن وامان کے حالات کے بہتر ہوتے ہی غزہ کی پٹی کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اسلامی جہاد کے وفد کی فتح کے مںحرف رہنما محمد دحلان سے ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے داؤد شہاب کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کسی بھی فلسطینی جماعت یا رہنما سے ملاقات کے خلاف نہیں مگر حالیہ دورہ قاہرہ کے دوران اسلامی جہاد کے وفد کی دحلان کے ساتھ ملاقات نہیں ہوئی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسلامی جہاد کا وفد مصر کے کامیاب دورے کے بعد غزہ واپس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.