• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 28 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیلی عدالت سے تین فلسطینی شہریوں پر فرد جرم عائد

منگل 19-04-2016
in حماس
0
0Pala1059
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی کے پراسیکیوٹر جنرل نے صہیونی ریاست کی مرکزی عدالت میں تین فلسطینی نوجوانوں کے خلاف فرد جرم پیش ہے جسے عدالت نے قبول کرلیا ہے۔ عدالت نے حراست میں لیے گئے تینوں فلسطینیوں سے مزید تفتیش کے لیے انہیں پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے فلسطینیوں 61 سالہ نجیب القواسمی، 60 سالہ خلیل العباسی اور 33 سالہ محمد جبارین کے خلاف فرد جرم پیش کی گئی ہے۔

تینوں فلسطینیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک ممنوعہ تنظیم میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد اسرائیل کے خلاف ’دہشت گردانہ‘ کارروائیاں شروع کی تھیں۔ نیز وہ مسجد اقصیٰ میں آنے والے مرابطین کے لیے فنڈز جمع کرتے رہے ہیں۔۔

اسرائیلی خفیہ ادارے’’شاباک‘‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینی یہودی آباد کاروں کے قبلہ اوّل میں داخلے کی روک تھام کے لیے فنڈز جمع کرنے کے ساتھ ساتھ اسرائیل مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ میں بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤن کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔ ان میں سے بعض فلسطینیوں کو پندرہ روز سے چھ ماہ تک کے لیے قید کی سزاؤں کے ساتھ ساتھ بعض کی گھروں پر نظربندی کی سزا دی گئی تھی۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی عدالت سے تین فلسطینی شہریوں پر فرد جرم عائد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.