مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل، فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے میزائل تجربے سے سخت پریشان ہو گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے میزائل کا کامیاب تجربہ کرکے اسرائیل کو سخت پریشان کر دیا ہے۔اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے عسکری شعبے القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز متعدد میزائلوں کے کامیاب تجربے کئے گئے ہیں۔
القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ تین میزائلوں کا کامیاب تجربہ سمندری علاقے میں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حماس نے میزائل تجربے ایک ایسے وقت میں کیا ہے کہ اسرائیل پہلے ہی حماس کی عسکری طاقت کی وجہ سے سخت پریشان ہے اور حماس کے میزائل صیہونی دارالحکومت تل ابیب کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
