• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 28 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیل کی تعلیمی دہشت گردی ناقابل برداشت ہے : حماس

جمعرات 04-08-2016
in حماس
0
0Pala3000
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے باور کرایا ہے کہ جماعت مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی بچوں کا ذہن بگاڑنے اور نظام تعلیم کی آڑ میں صہیونیت مسلط کرنے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ حماس نے فلسطینی قوم پر زور دیا کہ وہ بیداری اور زندہ ضمیر ہونے کا مظاہرہ کرتے ہوئے صہیونی ریاست کی نصاب تعلیم کو یہودیانے کی سازشیں ناکام بنا دیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے رکن عزت الرشق نے قطر کے صدر مقام دوحہ میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ان کی جماعت کو بیت المقدس کے تعلیمی اداروں پر عبرانیت اور صہیونیت مسلط کیے جانے کی سازشوں پر سخت تشویش ہے اور حماس نصاب تعلیم کی آڑ میں اسرائیلی تعلیمی دہشت گردی کو کسی صورت میں فلسطینیوں پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

حماس رہنما کا کہنا تھا کہ صہیونی ریاست کی جانب سے ایک طے شدہ حکمت عملی اور منظم سازش کے تحت بیت المقدس میں نظام اور نصاب تعلیم کو یہودیانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اسرائیل جس طرح بیت المقدس کا تاریخی ، اسلامی اور عرب تشخص برباد کرنا چاہتا ہے اسی طرح وہ مخصوص نصاب اور تعلیمی نظام کے ذریعے القدس میں رہنے والی فلسطینی قوم کی نئی نسل کے ذہنوں کو مسخ کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ مگر حماس اور فلسطینی قوم کی تمام زندہ اور بیدار قوتیں صہیونی ریاست کی اس سازش کو کسی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دے گی اور اسرائیل کی تعلیمی دہشت گردی کا پوری قوت سے مقابلہ کیا جائے گا۔

عزت الرشق نے فلسطینی قوم اور سرکاری فلسطینی اداروں پر زور دیا کہ وہ مل کر اسرائیلی حکومت کے مسلط کردہ نصاب اور نظام تعلیم کو مسترد کردیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیل کی تعلیمی دہشت گردی ناقابل برداشت ہے : حماس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.