• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 28 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیل کو فلسطینی اسیران کی رہائی پر مجبور کریں گے: مشعل

جمعہ 28-04-2017
in حماس
0
0Pala6980
0
SHARES
0
VIEWS

دوحہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ وہ وقت زیادہ دورنہیں جب صہیونی دشمن ہمارے تمام اسیران کو مجبور ہو کر رہا کرے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست کو فلسطینیوں کو جیلوں میں قید کرنے اور کی قیمت آخر کار چکانا ہوگی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آج جمعہ کے روز فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران کے نام اپنے پیغام میں خالد مشعل نے کہا کہ فلسطینی مجاھدین نے ماضی میں بھی دشمن کی قید سے اپنے بہنوں اور بھائیوں کو آزاد کرایا۔ دشمن کے زندانوں میں پابند سلاسل دیگر فلسطینی اسیران کی رہائی بھی جلد عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جیلوں سے فلسطینی شہریوں کی آزادی غیرمعمولی قومی مشن ہے اور جب تک آخری فلسطینی کو بھی اسرائیلی قید سے نجات نہیں مل جاتی حماس کی قیادت اور کارکنان چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

خالد مشعل کا کہنا تھا کہ فلسطینی اسیران عزت اور آزادی کے لیے بھوک ہڑتال کررہے ہیں۔ حماس اور پوری فلسطینی قوم اسیران کی پشت پر کھڑی ہے۔ ہم اسیران کے ساتھ تعاون اور یکجہتی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ہم اسیران کے لیے ناممکن کو بھی ممکن بنائیں گے۔

حماس کے لیڈر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی اسیران قوم کے ہیرو ہیں اور ان کی قربانیوں کو کسی صورت میں رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب دشمن کی قید سے آخری فلسطینی بھی رہائی اور آزادی کی نعمت سے بہرہ مند ہوگا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید 1500 سے زائد فلسطینی قیدیوں نے 17 اپریل سے بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔ یہ ہڑتال آج 12 ویں روزمیں جاری ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیل کو فلسطینی اسیران کی رہائی پر مجبور کریں گے: مشعل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.