• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اخبار ’الریاض‘ فلسطینی تحریک آزادی کی توہین کا مرتکب:حماس

اتوار 06-08-2017
in حماس
0
0Pala8155
0
SHARES
2
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ’الریاض‘ کی جانب سے جماعت کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اخبار ’الریاض‘ نے فلسطینی تحریک آزادی اور مقدسات کے دفاع کے لیے جاری جدو جہد کی توہین کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی جانب سے سعودی اخبار کے اداریے کے رد عمل میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اخبار الریاض میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں بالخصوص حماس کو ’دہشت گرد‘ قرار دینا انتہائی خطرناک سوچ ہے۔ حماس اخبار الریاض کے موقف کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے کلی طور پر مسترد کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس فلسطینی قوم کے سلب شدہ حقوق بالخصوص حق خود ارادیت کے حصول کے ساتھ ساتھ مقدسات کے دفاع کے لیے جدو جہد کررہی ہے۔ حماس قابض صہیونی دشمن کے سوا کسی سے دشمنی کی روادار نہیں۔ حماس کی جنگ صرف غاصب صہیونیوں کے خلاف ہے۔ دفاع قبلہ اول اور فلسطینی قوم کے حقوق کے لیے آئینی جدو جہد کرنے والی تنظیموں اور حماس کو دہشت گرد قرار دینا فلسطینی تحریک آزادی کی توہین ہے۔ سعودی اخبار نے جو موقف اختیار کیا ہے وہ فلسطینی قوم کی خدمت نہیں بلکہ صہیونی ریاست کی خدمت کے مترادف ہے۔ پوری مسلم امہ اور عرب دنیا مسئلہ فلسطین کو اولین حل طلب مسئلہ قرار دیتی ہے۔ ایسے میں سعودی عرب جیسے فلسطینی تحریک آزادی کے حامی ملک کے کسی اخبار کی طرف سے حماس کو دہشت گرد قرار دینا انتہائی افسوس ناک ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اخبار الریاض نے فلسطینی قوم کی نہیں بلکہ اسرائیلی دشمن کی ترجمان کی ہے۔ حماس الریاض اخبار کے موقف کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق اور تحریک آزادی و دفاع مقدسات کی توہین کے مترادف قرار دیتی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کے اخبار ’الریاض‘ نے حماس کے وفد کے دورہ ایران کی خبر شائع کرنے کے ساتھ ساتھ جماعت کو ’دہشت گرد‘ تنظیم قرار دیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.