• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

ابوعین کا قتل جنگی جرم، فلسطینی اتھارٹی اسرائیل سے تعلقات ختم کرے: حماس

جمعرات 11-12-2014
in حماس
0
plf terminaterelation
0
SHARES
2
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے فلسطینی اتھارٹی کے رہ نما اور یہودی بستیوں کے امور کے انچارج زیاد ابوعین کی یہودی فوجیوں کے تشدد کے نتیجے میں شہادت کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے اسے اسرائیل کے جنگی جرم سے تعبیر کیا ہے۔
 
حماس نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ابو عین کی شہدت کے بعد صہیونی ریاست سے ہر قسم کے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرے۔

حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری نے مرکز اطلاعات فلسطین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک فتح کے رہنما زید ابوعین کی شہادت صہیونی ریاست کی بدترین ریاستی دہشت گردی کا واضح ثبوت ہے۔ ابوعین کی شہادت صرف فتح کے لیے نہیں بلکہ پوری فلسطینی قوم کے لیے نہایت افسوسناک واقعہ ہے۔ حماس  صہیونی ریاست کے اس بدترین ظلم کی مذمت کرتے ہوئے سوگوار خاندان اور فتح کی قیادت سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔

حماس کے ترجمان نے فلسطینی اتھارٹی پر زور دیا کہ وہ ابو عین کی شہادت کے بعد وقت ضائع کیے بغیر قومی مفاہمت کی طرف لوٹے اور اسرائیل کے ساتھ قائم ہر قسم کے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرے۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست کی منظم ریاستی دہشت گردی کا جواب قوم میں اتحاد ہی کے ذریعے دیا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے عہدیدار ابو عین کو یہودی فوجیوں نے کل بدھ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کردیا تھا، جس پر فلسطین بھر میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.