• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 13 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کے وفد کی ملائیشین حکمراں جماعت کے سالانہ کنونشن میں شرکت

پیر 24-11-2014
in حماس
0
plf malaysianrullingparty
0
SHARES
1
VIEWS

 

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد ملائیشیا کی حکمراں جماعت ’’آمنو‘‘ کے سالانہ اجتماع میں شرکت کے لیے کولالمپور پہنچا ہے۔ اس سے قبل حماس کے وفد نے جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام میں شرکت کی تھی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ملائیشیا روانہ ہونے والے حماس کے وفد کی قیادت جماعت کے سیاسی شعبے کے رکن محمد نصر کر رہے ہیں جبکہ وفد میں حماس کے ایران میں مندوب ڈاکٹر خالد القدومی اور دیگر شریک ہیں۔

ملایشیا کی حکمراں جماعت ’’آمنو‘‘ کا سالانہ کنونشن کولالمپور میں بین الاقوامی تجارتی مرکز بوترا میں منعقد ہو رہا ہے جس میں دنیا بھر سے وفود شرکت کر رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حماس کا نمائندہ وفد آئندہ جمعرات تک ملائیشیا میں قیام کرے گا جہاں وفد کی اہم حکومتی شخصیات اور وزراء سے بھی ملاقاتیں طے کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس ملائیشیا کی حکمراں جماعت کے سالانہ کنونش میں حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے خود شرکت کی تھی۔

گذشتہ سال جنوری میں ملایشیا کے وزیراعظم نے اسرائیل کے محاصرے کے شکار فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کا دورہ بھی کیا تھا۔ کسی غیر عرب مسلمان وزیر اعظم کا یہ کئی سال بعد غزہ کا پہلا دورہ تھا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.