(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) نفتالی بینیٹ نے مینگسٹو کے خاندان کو یقین دلایا کہ وہ غزہ میں گرفتاراسرائیلی فوجیوں کی واپسی کے لیے ذاتی طور پر پرعزم ہیں۔
ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم نفتالی بینیٹ نےفلسطینی محاصرہ زدہ علاقہ غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجی سپاہی ابرا مینگسٹو کے اہل خانہ سے ملاقات کی جس کی تفصیلات کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات میڈیا کو نہیں دی گئی ہے۔تاہم اس حوالے سے اسرائیل کی ایک عبرانی ویب سائٹ مفزک لائیو نے بتایاہے کہ بینیٹ نے مینگسٹو کے خاندان کو یقین دلایا کہ وہ غزہ میں گرفتاراسرائیلی فوجیوں کی واپسی کے لیے ذاتی طور پر پرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ اس موقع پر صہیونی وزیر اعظم نے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی قیدیوں اور لاپتہ افراد کے معاملات کوکوآرڈینیٹ کرنے والے عہدیدار یارون بلم سے بھی ملاقات کی۔