• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیلی فوجی قافلوں پر”القسام” کا حملہ، تین فوجی یرغمال بنا لیے

ہفتہ 19-07-2014
in حماس
0
plf attack
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے شمالی غزہ میں ایک کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج کے دو قافلوں کو نشانہ بنانے کے بعد تین یہودی فوجیوں کو یرغمال بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری ایک ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ مجاھدین نے ہفتے کے روز غزہ میں دراندازی کرنے والی فوج پر درجنوں راکٹوں اور میزائلوں سے حملہ کیا جبکہ جنوبی غزہ میں دشمن کے دو قافلوں پر حملہ کر کے تین یہودی فوجیوں کو یرغمال بنا لیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کی شام کو تنظیم کے ارکان نےاسرائیلی فوجیوں کو لے جانے والے ایک ٹرک  پر” کورنیٹ”  راکٹوں سے حملہ کیا۔ یہ واقعہ مشرقی خان یونس میں اس وقت پیش آیا جب صہیونی فوجیوں کو ایک ٹرک کے ذریعے لے جایا جا رہا تھا۔ راکٹ حملے میں ٹرک میں سوار تمام فوجی زخمی ہو گئے۔ القسام بریگیڈ نے موقع پاتے ہی دو یہودی فوجیوں کو یرغمال بنا لیا۔

اسی نوعیت کی ایک دوسری کارروائی مشرق رفح میں کی گئی۔ مجاھدین نے”ننڈوم” نامی ایک فوج جیپ کو ٹینک شکن میزائل سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس میں آگ بھڑک اٹھی اور متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ اس موقع پربھی القسام بریگیڈ کے جانثاروں نے ایک فوجی کو یرغمال بنا لیا۔ مشرقی خان یونس میں زمینی کارروائی کرنے والے ٹینکوں کی راہ میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کے دھماکوں سے اسرائیلی فوج کے متعدد ٹینک بھی تباہ کر دیے گئے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.