غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) غزہ کی پٹی میں کل جمعہ کی شام نامعلوم افراد نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ایک سینیر عسکری کمانڈر کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ دوسری جانب حماس اور Â جماعت کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کمانڈر مازن فقہا کے قتل کی ذمہ داری اسرائیل پر عاید کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ دشمن کو اس جرم کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعہ کی شام جنوبی غزہ میں تل الھویٰ کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سابق اسیر اور القسام کے فیلڈ کمانڈر مازن فقہا کو شہید کردیا۔غزہ میں فلسطینی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے سابق اسیر مازن فقہا کا جسد خاکی اسپتال منتقل کیا ہے۔ انہیں غزہ میں ان کے گھر کے قریب گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔ شہید فلسطینی کے سرمیں چار گولیاں ماری گئیں۔
وزارت داخلہ کے ترجمان Â ایاد البزم نے بتایا کہ پولیس نے شہید کمانڈر کا جسد خاکی قبضے میں لے کر قتل کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ادھرحماس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں القسام بریگیڈ کے کمانڈر کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے دشمن کی مجرمانہ سازش اور بدترین دہشت گردی قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حماس کی آفیشل ویب سائیٹ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے شہید کمانڈر مازن فقہا Â فلسطینی قوم کے ہیرو ہیں۔ انہوں نے الشیخ سلاح شحادہ کی شہادت کے رد عمل میں صفد شہرمیں ایک بہادرانہ کارروائی نو صہیونیوں کو قتل کردیا تھا۔
صہیونیوں کے قتل کے الزام میں اسرائیلی فوج نے مازن فقہاء کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ چلایا ارو اسے 9 بار عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ مازن فقہا کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے ہے۔ سنہ 2011ء میں حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے تحت مازن فقہا کو رہا اس شرط پر رہا کیا گیا تھا کہ وہ مغربی کنارے کے بجائے غزہ میں رہیں گے۔
حماس کے سیاسی شعبے کے رکن عزت الرشق نے ایک بیان میں مازن فقہا کا قتل بزدلانہ کارروائی ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹوئٹر‘ پر پوسٹ کردہ بیان میں کہا ہے کہ مازن فقہا کو اسنائپر سے حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ کارروائی فلسطین دشمن عناصر اور اسرائیل کے ایجنٹوں کی ہے۔
ادھر دوسری جانب القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں مازن فقہا کے قتل کی تمام ذمہ داری اسرائیل پر عائد کی ہے۔ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ مازن فقہا کا قتل اسرائیلی فوج کا سنگین جرم ہے۔ دشمن کو اس جرم کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔