مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابوزھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ یہودی شرپسند اسرائیلی حکومت کی سرپرستی میں قبلہ اول میں داخل ہوکرمقدس مقام کی بے حرمتی کررہے ہیں۔ یہ ایک خطرناک رحجان ہے اور فلسطینی عوام اس پر کسی صورت میں خاموش تماشائی بنے نہیں رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ تمام فلسطینی شہریوں اور فلسطینی تنظیموں کے لیے سرخ لکیر کی حیثیت رکھتی ہے اور جب ہم نے خطرہ محسوس کیا تو قبلہ اول کے دفاع کے لیے ہرممکن قربانی دینے کے لیے تیار رہیں گے۔
ترجمان نے تمام فلسطینی شہریوں پر زور دیا کہ وہ قبلہ اول سے اپنا تعلق مضبوط بنائیں اور زیادہ سے زیادہ وقت قبلہ اول کے دفاع اور تحفظ کے لیے وقف کریں تاکہ صہیونیوں کی خطرناک سازشوں کوناکام بنایا جاسکے۔
خیال رہے کہ اتوار کے روز اسرائیلی فوج مسجد اقصیٰ میں داخل ہوگئی تھی جہاں فلسطینی شہریوں اور صہیونی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔ اسرائیلی فوج نے قبلہ اول میں گھس کرنمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم سے کم 15 فلسطینی زخمی ہو گئے تھے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
