• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 17 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس نے فلسطین کی "آئی سی سی” کی رکنیت کے لیے دستاویز پر دستخط کر دیے

اتوار 24-08-2014
in حماس
0
plf icc
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے تیار کردہ اس دستاویز پر دستخط کر دیے ہیں جسے عالمی عدالت انصاف میں فلسطین کی رکنیت اور اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے "آئی سی سی” میں جمع کرایا جائے گا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عزت الرشق نے بتایا کہ حماس کےسیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے صدر محمود عباس کی تیار کردہ دستاویز پر دستخط کیے۔ جلد ہی اسے روم میں موجود عالمی عدالت انصاف میں فلسطین کی رکنیت کے حصول کے لیے جمع کرایا جائے گا۔

قبل ازیں حماس رہ نما موسیٰ ابو مرزوق نے بھی  سماجی رابطے کی ویب سائیٹ "فیس بک” کے اپنے خصوصی صفحے میں عالمی عدالت انصاف سے رجوع کی مساعی کا تذکرہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے فلسطین کی تمام نمائندہ سیاسی قوتوں سے کہا ہے کہ وہ آئی سی سی کی رکنیت کے حصول کے لیے تیار کردہ یاداشت پر دستخط کریں تاکہ جلد از جلد عالمی فوج داری عدالت سے رجوع کیا جا سکے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.