• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 17 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

"القسام کمانڈروں کی ٹارگٹ کلنگ کے لیے کئی ٹن گولے پھینکے گئے”

جمعہ 22-08-2014
in حماس
0
plf targetkilling
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی فوج کے ایک اعلیٰ سطحی عہدیدار نے اعتراف کیا ہے کہ جمعرات کے روز فوج نے غزہ کی پٹی پر اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے کمانڈرو راید العطار ، محمد ابو شمالہ اور محمد برھوم کو کو شہید کرنے کے لیے کئی ٹن وزنی بارود پھینکا جسکے نتیجے میں تینوں اہم کمانڈر شہید ہوگئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز درندہ صٍفت یہودی فوجیوں نے جنگی طیاروں کی مدد سے رفح کے مغرب میں القسام کے تین کمانڈروں کے گھروں پر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے حملے کیے جس کے نتیجے میں وہ تینوں موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے ایک سینیر عہدیدار نے بتایا کہ ماضی میں بھی اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں مزاحمت کاروں کو مارنے کے لیے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے حملے کرتی رہی ہے۔ گذشتہ روز القسام بریگیڈ کے تین کمانڈروں کو ہدف بنا کر کئی ٹن وزنی بارودی مواد اور گولے ان کے گھروں ‌پر یک بارگی داغے گئے، جس کے نتیجے میں تین اہم کمانڈر مارے گئے۔

خیال رہے کہ راید العطار اور ابو شمالہ القسام کی ملٹری کونسل کے رکن اور اسرائیل کو مطلوب اہم ترین القسام کمانڈروں میں شامل تھے۔ اسرائیلی فوج انہیں مارنے کے لیے ماضی میں بھی کئی بار ان کے ٹھکانوں پر حملے کرچکی ہے، تاہم گذشتہ روز کیا گیا حملہ جان لیوا ثابت ہوا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.