• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

"فریڈم فلوٹیلا 3” نے غزہ کے محاصرے کو پھرسے عالمی موضوع بنا دیا:ھنیہ

منگل 30-06-2015
in حماس
0
plf making-topic
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑنے کے لیے آنے والے امدادی جہاز”ماریان” کو اس کےعملے اور امدادی سامان سمیت یرغمال بنائے جانے کے اسرائیلی اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ "ماریان” کو یرغمال بنانے اور بحری جہاز پرصہیونی قذاقی نے اسرائیل کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں اپنے ایک بیان میں اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ "فریڈم فلوٹیلا 3 ” کے قافلے میں شامل جہاز کو روکنے کے باوجود فلوٹیلا انتظامیہ اپنی مشن میں کامیاب رہی ہے۔ فریڈم فلوٹیلا 3 نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی ناکہ بندی کو ایک بار پھرعالمی ایشو بنانے میں مدد کی ہے اور غزہ کا محاصرہ اس وقت پوری دنیا میں زیر بحث آگیا ہے۔

اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ امدادی جہاز کواس کی منزل مقصود سے روک کراسرائیل نے بحری قذاقی کا ارتکاب اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ یہ اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف منظم دہشت گردی کی سب سے بڑی دلیل ہے کہ دشمن فلسطینیوں کو سمندر کے راستے امداد پہنچانے کی اجازت بھی نہیں دے رہا ہے۔

خیال رہے کہ سوموار کے روز اسرائیلی بحریہ نے "فریڈم فلوٹیلا 3 ” میں شامل سویڈن کے بحری جہاز”ماریان” کو غزہ کی طرف بڑھنے سے روکنے کے بعد اسے اسدود بندرگاہ کے فوجی اڈےپر منتقل کردیا ہے۔ بحری جہاز میں تیونس کے سابق صدر منصف المرزوقی سمیت 16 غیرملکی امدادی کارکن سوار تھے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.