(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی وزیر اعظم نےاپنی جاتی ہوئی حکومت سے قبل غزہ اور القدس میں شدید تناؤ اور عالمی دباؤ کے باعث التواء کا شکار ہونے والی اشتعال انگیز ریلی کو آئندہ ہفتے منعقد کرنے کی اجازت دیدی ہے۔
ذرائع کےمطابق صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی شر پسندآبادکاروں کے گروہ کی متنازع پرچم ریلی جو مئی کی 10 تاریخ کو عبرانی کیلنڈر کے مطابق سال 1967ء میں قدس شریف پر پہلے صیہونی قبضے کی خوشی کے دن کو منانے کے لیے منعقد کی جانی تھی، غزہ اور القدس میں شدید تناؤ اور عالمی دباؤ کے باعث التواء کا شکار ہوگئی تھی، اپنی جاتی ہوئی حکومت سے قبل آئندہ ہفتے منعقد کرنے کی اجازت دیدی ہے۔
واضح رہے کہ صہیونی شر پسندوں کی یہ اشتعال انگیز ریلی جس کے بارے میں یہودی آباد کاروں کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی پرچم کے ساتھاس ریلی کو مسجد اقصٰی کے ہر دروازے اور ہر صحن سے گزار کرصحن البراق تک لے جا کرمسلمانوں کو قدس شریف میں اپنی فتح کا دن یاد کراتے ہوئے منائیں گے، اس شر انگیزی کے خلاف اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے دھمکی دی تھی کہ اگر یہ مارچ مقبوضہ بیت المقدس اورمسجد اقصیٰ تک کیا گیا تو وہ اسرائیل پر راکٹ برسا دیں گے، حماس کی دھمکی کے بعد اس متنازع پرچم ریلی مارچ کو منسوخ کردیا گیا تھا۔