اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ نے جمعہ کے روز غزہ پر صہیونی فوج کی بربریت کے رد عمل میں اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کو "جے80” طرز کے راکٹوں سے حملوں کا نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو بری طرح نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کی جانب سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز مجاھدین نے مقامی وقت کے مطابق تقریبا دن دو بجے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر "جے80” طرز کے متعدد راکٹ پھینکے جو کامیابی سے اپنے اہداف پر جا کر لگے۔
القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے جواب میں غزہ کی پٹی سے دشمن پر راکٹ حملوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ جب تک اسرائیل حملے کرے اس وقت تک فلسطینی مزاحمتی تنظیمیں بھی دشمن کو سکون کا سانس نہیں لینے دیں گی۔
