(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شاباک کے سابق انٹیلی جنس افسر عامی ایالون نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت غلط پالیسیوں کی قیمت چکا رہی ہے۔
العربیہ نیوز چینل پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی (شاباک) کے سابق سربراہ عامی ایالون کی جانب سے دیے گئے ایک انٹرویو میں اسرائیلی حکومت پر کڑی تنقیدکر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس مفروضے کے ساتھ رہ رہی تھی کہ وہ طاقت کے زور پر ہر چیز حاصل کر سکتی ہے تاہم ایک ہفتے کے اندر تمام مفروضے ہوا ہو گئے۔
عامی ایالون کے مطابق اسرائیلی حکومت غلط پالیسیوں کی قیمت چکا رہی ہے جو اس نے گذشتہ 15برس کے عرصے میں اپنائیں جن کے نتیجے میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس غزہ میں مضبوط پوزیشن پر آگئی۔
سابق اسرائیلی عہدے دار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت گرین لائن کے اندر اور اسرائیلی شہروں میں عرب شہریوں اور یہودیوں کے درمیان جھڑپوں سے حیران ہو گئی ہے تاہم مجھے اس کی توقع تھی اور میں نے اپنے وقت میں حکام کواس سے خبردار بھی کیا تھا۔