• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

دنیائے اسلام کی ممتاز شخصیات کو صدی معاملے کے بارے میں ہوشیار رہنا چاہیے

جمعہ 10-05-2019
in حماس
0
دنیائے اسلام کی ممتاز شخصیات کو صدی معاملے کے بارے میں ہوشیار رہنا چاہیے
0
SHARES
0
VIEWS

حماس(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)بین الاقوامی امور کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران میں فلسطینی تنظیم حماس کے نمائندے خالد قدومی  نے عالم اسلام کی ممتاز شخصیات اور دانشوروں پرزوردیا ہے کہ وہ صدی کے سازشی معاملے کے بارے میں ہوشیاراور آگاہ  رہیں ۔

روزنامہ قدس کے مطابق صدی کا معاملہ مشرق وسطی کے سیاسی حالات کے بارے میں ایک نئی اصطلاح ہے جسے امریکی حکومت نے فلسطینی حکومت اور اسرائیل کے درمیان سازشی معاملے کے لئےو ضع کیا ہے۔

صدی کے معاملے کے مطابق  فلسطینی حکومت کو گذشتہ امتیازات کی نسبت کہیں زیادہ امتیازات اسرائیل کی غاصب حکومت  کو دینے ہوں گے۔ اس سازشی معاملے پر رمضان المبارک کے بعد عمل درآمد شروع ہو جائےگا۔

تہران میں فلسطینی تنظیم حماس کے نمائندے خالد قدومی نے مہر نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں معاملہ قرن یا صدی معاملے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ آجکل سخت شرائط سے گزر رہا ہے امریکہ میں انتہا پسند حکومت کا اقتدار میں آنا، اسرائیل میں نیتن یاہو کی انتخابات میں کامیابی اور حکومت کی تشکیل نیز عرب ممالک میں باہمی اختلافات اس کی اصل وجہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بعض عرب ممالک کے بادشاہ اور رہنما در حقیقت اسلام اور مسلمانوں کے دشمنوں کے دوست ہیں۔ جنھوں نے عرب ممالک کا تمام سرمایہ مسلمانوں کے دشمنوں کے اختیار میں دے رکھا ہے اور وہی لوگ آج صدی معاملے میں بھی پیش پیش ہیں ۔ خالد قدومی نے کہا کہ عرب ممالک کے حکمرانوں کی کمزور اور امریکہ نواز پالیسیوں کی وجہ سے مسئلہ فلسطین کو شدید نقصان پہنچا ہے اور عرب حکمراں در حقیقت فلسطینی عوام پر ہونے والے  بھیانک جرائم میں امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ شریک ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عرب ممالک کو مسئلہ فلسطینی کے منصفانہ حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تھا لیکن امریکہ نے  اپنے ایجنٹوں کے ذریعہ عرب ممالک میں اختلافات کی خلیج پیدا کردی ہے جس کی وجہ سے عرب مالک آپس میں دست و گریباں ہیں۔

خالد قدومی نے مسئلہ فلسطین کے بارے میں عالمی برادری اور دنیائے عرب کے سکوت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام صدی معاملے کو ہرگز قبول نہیں کریں گے ، فلسطینی عوام اس کا بھر پور مقابلہ کریں گے اور ایسے شرائط میں ہمیں اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرناچاہیے۔

Tags: دنیائے اسلامرہنا چاہیےصدی معاملےکے بارے میں ہوشیارممتاز شخصیات
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.