• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مصری سیکورٹی وفد حماس قیادت سے ملاقات کے بعد غزہ سے واپس روانہ

ہفتہ 13-07-2019
in حماس, غزہ, فلسطین
0
مصری سیکورٹی وفد حماس قیادت سے ملاقات کے بعد غزہ سے واپس روانہ
0
SHARES
3
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )مصری فوجی وفد حماس رہنماوں سے ملاقات کے بعد غزہ سے واپس روانہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق غزہ کا دورہ کرنے والا مصری فوجی وفد فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہ نماوں سے ملاقات کے بعد غزہ سے روانہ ہو گیا۔مصری وفد کی واپسی ہفتے کی صبح ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وفد کی روانگی  شمالی غزہ سے ایرز کراسنگ کے راستے ہوئی ۔

اس سے قبل فلسطین اور اسرائیلی کے درمیان طے پائی گئی جنگ بندی کے امور کو آگے بڑھانے اور دونوں فریقین کے درمیان امن کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے مصری سیکیورٹی حکام کا اعلیٰ سطحی وفد تل ابیب میں صہیونی حکام کے ساتھ بات چیت کے بعد غزہ پہنچا تھا ، جہاں  انہوں نے فلسطینی مزاحمتی قیادت کے ساتھ بات چیت کی تھی ۔

مصری وفد میں انٹیلی جنس کے فلسطینی امور کے سربراہ میجر جنرل ایمن بدیع  اور سیکرٹری انٹیلی جنس احمد عبدالخالق شامل تھے  جو دو ماہ قبل بھی غزہ کا دورہ کرچکے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق اس دورے کا مقصد فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیلی حکام کے درمیان طے پائی جنگ بندی کے امور کو آگے بڑھانا ہے۔

خیال رہے کہ مصری حکام نے یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب دوسری جانب غزہ میں جنگ بندی کو مستحکم کرنے کی کوششیں جاری ہیں‌۔ مصری وفد نے پہلے اسرائیل اور اس کے بعد فلسطینی اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر رام اللہ کا بھی دورہ کیا۔ مصری وفد نے گذشتہ روز رام اللہ میں فلسطینی انٹیلی جنس چیف ماجد فرج سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں فلسطین متعدد مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آج غزہ میں مصری وفد اور حماس کی قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقات میں غزہ میں جنگ بندی، فلسطینیوں کے درمیان مصالحتی کوششوں کوآگے بڑھانے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.