• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 28 جولائی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطینی شادی میں یہودی آبادکاروں کی شرکت،حماس کی مذمت

ہفتہ 15-06-2019
in حماس
0
فلسطینی شادی میں یہودی آبادکاروں کی شرکت،حماس کی مذمت
0
SHARES
0
VIEWS

حماس کا فلسطینی گھرانے کی شادی کی تقریب میں یہودی آبادکاروں کی شرکت کی مذمت۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین میں غاصب اسرائیل کے ظلم و بربریت کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں دیر قدیس کے مقام پر ایک شادی کی تقریب میں‌ یہودی آباد کاروں کی شرکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حماس کے ترجمان عبدالرحمان شدید نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی قوم کے ہاں اس طرح کی سرگرمیوں‌ کا کوئی وجود نہیں۔ فلسطینی قوم غاصب صہیونیوں‌ کے قبضے سے آزادی کی جدو جہد کر رہے ہیں۔ ایسے میں غاصب صہیونیوں کو خوشی کی تقریبات میں شریک کرنا قابل مذمت ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہودی مجرموں کے ساتھ مل کر خوشیاں منانا فلسطینی اتھارٹی کے دشمن کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کا نتیجہ اور عرب اور اسرائیل دوستی کی سازشوں کا شاخسانہ ہے۔ فلسطینی قوم کو اپنے شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے ان کے نقش قدم پر چلنا ہے، دشمن کو اپنی خوشی کی تقریبات میں شامل کرنے کا کوئی جواز نہیں۔

عبدالرحمان شدید نے فلسطینی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ شادی کی تقریب میں دشمن کی مجرمانہ شرکت کا نوٹس لیں اور دشمن کے ساتھ سماجی بائیکاٹ سمیت ہر سطح پر بائیکاٹ کیا جائے۔

Tags: فلسطینی شادی میں یہودی آبادکاروں کی شرکت،حماس کی مذمت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.