• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 14 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس 40 فی صد راکٹ فلسطین میں تیار کرتی ہے:اسرائیلی عہدیدار

پیر 08-09-2014
in حماس
0
plf 40percent
0
SHARES
4
VIEWS

اسرائیلی فوج کے ایک  سینیٕر عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” اپنے 40 فی صد راکٹ غزہ کی پٹی اور فلسطین ہی میں تیار ہونے والی اشیاء سے تیار کرتی ہے۔ فوجی عہدیدار کا کہنا ہے کہ حماس نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں تباہ ہونے والی سرنگوں کی تعمیر اور بحالی کا کام دوبارہ شروع کر دیا ہے۔
 
عبرانی نیوز ویب پورٹل”وللا” نے فوجی جنرل کے عہدے کے ایک اہلکار کا بیان نقل کیا ہے تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ صہیونی جنرل کا کہنا ہے کہ حماس اپنے 40 فی صد راکٹ دیسی سامان سے تیار کرتی ہے۔

صہیونی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت ابھی تک یہ سمجھ نہیں پائی کہ وہ حماس کے ساتھ کس طرح ڈیل کرے۔ اسرائیل کو حماس کے ساتھ قاہرہ کے توسط سے مذاکرات بھی کرنا ہیں لیکن ان مذاکرات کا طریقہ کار کیا ہونا چاہیے۔ اس کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکا ہے۔

ویب پورٹل نے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اسماعیل ھنیہ کے گذشتہ جمعہ کے خطبہ کا بھی حوالہ دیا ہے، جس میں انہوں‌ نے کہا تھا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے ساتھ جنگ آخری معرکہ نہیں تھا بلکہ صہیونی ریاست کی تباہی کے لیے جنگوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.