• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

عباس ملیشیا کی کارروائی، حماس کے طلباء ونگ کے 21 کارکن گرفتار

جمعہ 03-07-2015
in حماس
0
plf student-wing
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گذشتہ روز فلسطینی اتھارٹی کےزیرانتظام سیکیورٹی فورسز نے وحشیانہ کریک ڈائون میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے درجنوں کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ حراست میں لیے جانے والوں میں نابلس میں حماس کے طلباء ونگ اسلامک بلاک کے اکیس ارکان بھی شامل ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامک بلاک کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ عباس ملیشیا نے جمعہ کے روز سیاسی کارکنوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈائون میں تنظیم کے کم سے کم اکیس کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے۔ محروسین میں اسلام بلاک کے سابق مندوب بھی شامل ہیں۔

اسلامک بلاک نے عباس ملیشیا کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کی پکڑ دھکڑ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب کچھ اسرائیل کی خوش نودی کے لیے کیا جا رہا ہے۔بیان کےمطابق عباس ملیشیا نے بعض مطلوب افراد کی گرفتاری میں ناکامی کے بعد ان کے اقارب کو پکڑنا شروع کردیا ہے۔ گذشتہ روز طالب علم رہ نما عاصم اشتیہ کی گرفتاری میں ناکامی پر فلسطینی فورسز نے ان کے بڑے بھائی حمزہ اشتیہ کو حراست میں لے لیا تاکہ عاصم خود ہی اپنے آپ کو حکام کے حوالے کردے۔

حراست میں لیے گئے اسلامک بلاک کے کارکنوں کی شناخت اسلام شعبی، ھارون ابو الھیجاء، براہ العبداللہ، عومی الشخشیر، جواد الشلبی، سعید بلال، محمد عصیدہ، مراد فتاش، احمد خفش، محمود عصیدہ، عاصم کعک، مجاھد مرداوی، عادل شحادہ، محمود ابو عرہ، خالد جعبری، دائود منصور، محمود عصیدہ، ، عمر دراغمہ، احمد برکات اور یحییٰ عاصم کے ناموں سے کی گئی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.