• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 15 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

خان یونس میں القسام کے پے در پے حملوں میں قابض صیہونی فوج کو بھاری نقصان ،فلسطینی مزاحمت کی فتح

قابض فوج کو اپنے زخمی اور ہلاک شدہ عملے کو نکالنے کے لیے فوری طور پر ہیلی کاپٹر بھیجنا پڑے۔

جمعہ 06-06-2025
in بریکنگ نیوز, حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
خان یونس میں القسام کے پے در پے حملوں میں قابض صیہونی فوج کو بھاری نقصان ،فلسطینی مزاحمت کی فتح
0
SHARES
221
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ، عزالدین القسام بریگیڈز نے جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس میں قابض اسرائیلی فوج کے خلاف دلیرانہ اور مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صہیونی فوج کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔

ان تابڑ توڑ حملوں نے نہ صرف قابض فوج کی پیش قدمی کو روکا ہے بلکہ ان کی فوجی مشینری کو بھی نیست و نابود کر کے فلسطینی مزاحمت کی ناقابل تسخیر قوت کا ثبوت دیا ہے۔القسام بریگیڈز کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین عسکری بیانات کے مطابق، مجاہدین نے خان یونس کے علاقےقیزان النجار میں واقع ام حبیبہ مسجدکے قریب جمع ہونے والے قابض صہیونی فوجیوں کے ایک گروہ کو نشانہ بنایا۔

حملہ اَسی ملی میٹر مارٹر گولوں سے کیا گیاجس وقت صہیونی فوجی علاقے میں دراندازی کی کوشش کر رہے تھے، اس بروقت اور کاری ضرب نے صہیونی فوج کے منصوبوں کو خاک میں ملا دیا۔ القسام نے بدھ کو جاری کردہ بیان میں بتایا کہ دو روز قبل بھی قیزان النجار کے علاقے میں ایک ڈی نوبلڈوزر کو یاسین ایک سو پانچ میزائل سے تباہ کیا گیا تھا۔ اسی طرح منگل کے روز، مجاہدین نے معن کے علاقے میں ایک اسرائیلی مرکاوا ٹینک کو نشانہ بنایا۔

حملہ اتنا شدید تھا کہ ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی، اور قابض فوج کو اپنے زخمی اور ہلاک شدہ عملے کو نکالنے کے لیے فوری طور پر ہیلی کاپٹر بھیجنا پڑے۔یہ کارروائیاں ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب قابض اسرائیلی فوج شمالی غزہ میں اپنی نسل کشی پر مبنی جنگ کو تیز کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ تاہم، فلسطینی مزاحمت ہر محاذ پر دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔

قابض صہیونی فوج، جو عموماً اپنے نقصانات کو چھپاتی ہے، خود اعتراف کرنے پر مجبور ہوئی ہے کہ صرف شمالی غزہ میں حالیہ لڑائی کے دوران اس کے چار فوجی ہلاک ہو ئے۔ ہلاک ہونے والوں میں کمانڈو یونٹ چھ ہزار چھ سو چیالس سے تعلق رکھنے والے کا رکن الون فریکس بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ جبالیا کے علاقے میں مزید تین فوجی زخمی بھی ہوئے۔

اس سے قبل منگل کی صبح بھی قابض فوج نے شمالی غزہ میں اپنے مزید تین اعلیٰ رینک کے فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا تھا، جن میں "غفعاتی بریگیڈ” سے تعلق رکھنے والے لئور شتائن برگ، اوفیک برہنا اور عومر فان گیلدر شامل تھے۔ یہ اعترافات اس بات کا ثبوت ہیں کہ فلسطینی مزاحمت صہیونی فوج کو کس قدر شدید نقصان پہنچا رہی ہے، حالانکہ حقیقی تعداد یقینی طور پر اس سے کہیں زیادہ ہے۔جب سے قابض صہیونی ریاست نے 18 مارچ کو غزہ میں اپنی وحشیانہ جنگ کا دوبارہ آغاز کیا ہے، فلسطینی مزاحمت نے، خاص طور پر القسام بریگیڈز نے، دشمن پر پے در پے کاری ضربیں لگائی ہیں۔

جبالیا اور الشجاعیہ جیسے علاقوں میں تیار کی گئی کمین گاہوں نے قابض فوج کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔خان یونس اور شمالی غزہ میں القسام بریگیڈز کی یہ دلیرانہ کارروائیاں ثابت کرتی ہیں کہ فلسطینی قوم اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے نہ صرف ثابت قدم ہے، بلکہ وہ قابض، ظالم اور نسل کش صیہونی دشمن کو اس کی بربریت کا جواب پوری قوت، حکمت عملی اور غیرت کے ساتھ دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ مزاحمت اس وقت تک جاری رہے گی جب تک فلسطین کی مکمل آزادی اور قابض فوج کا انخلا یقینی نہیں ہو جاتا۔

Tags: اسرائیلاسرائیلیحماسصہیونی فوجغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.