• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 14 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کا کریک ڈاؤن، حماس کے 16 کارکن گرفتار

منگل 09-09-2014
in حماس
0
plf 16members
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام سیکیورٹی اداروں کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق مختلف شہروں میں پکڑ دھکڑ کی کارروائیوں میں حماس کے مزید 16 کارکن اور رہنماء حراست   میں ‌لیے لیے گئے‌ ہیں جبکہ 9 کو حراستی مراکز میں ‌رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
 
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عباس ملیشیا نے سوموار کے روز رام اللہ میں حماس کے کئی کارکنوں کے گھروں‌ پر چھاپے مارے تاہم موقع پر موجود نہ ہونے کے باعث ان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ رام اللہ سے تعلق رکھنے والے حماس کے 4 اہم کارکنوں کے ریمانڈ میں مزید کئی روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔
 
رام اللہ میں عباس ملیشیا نے ایک چھاپہ مار کارروائی میں جامعہ القدس کے طالب علم نضال الطویل کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ البیرہ کے مقام سے فادی عبدالدائم، ایمن ابو ہرام اور اس کے بھائی امیر دو دوسرے سگے بھائیوں توفیق اور ادھم ابو عرقوب کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں نے انہیں فوری طور پر خود کو حکام کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔
 
رام اللہ میں  القدس اوپن یونیورسٹی کے طالب علم محمد سعید اور اس کے بھائی مصعب کی گرفتاری کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔
 
ادھر جامعہ بیرزیت کے طالب علم کریم قرط، سلواد سے تعلق رکھنے والے امدج نعیم حامد، محمد عریش، عماد العاروری، ابراہیم افضل الشیخ کی گرفتاری کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔
 
عباس ملیشیا نے گذشتہ روز فلسطینی رکن پارلیمنٹ محمود الرمحی کے صاحبزادے محمد الرمحی کی گرفتاری کے لیے اس کے گھر پر چھاپہ مارا، اس کے علاوہ عبدالرحمان حمدان، اور دیگر کارکنوں‌ کی گرفتاریوں کے لیے بھی چھاپے مارے گئے لیکن موقع پر موجود نہ ہونے کے باعث انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔
 
عباس ملیشیا نے اریحا میں ایک کارروائی کے دوران جامع مسجد صلاح الدین کے امام اور خطیب 50 سالہ الشیخ نادر شختور اور الدھیشہ مہاجر کیمپ کی جامع مسجد الکبیر کے امام الشیخ عمر الافندی کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ گذشتہ روز مجموعی طور پر عباس ملیشیا نے تلاشی کی کارروائیوں میں حماس سے تعلق کے الزام میں 16 افراد کو حراست میں لیا ہے، ان میں اکثریت یونیورسٹیوں کے طلباء کی بتائی جاتی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.