• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ:اسماعیل ھنیہ کے حکم پراحترام رمضان میں 159 قیدی رہا

اتوار 22-07-2012
in حماس
0
plf 159
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” کے وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے زیرحراست مختلف نوعیت کے جرائم میں ملوث 159افراد کو رہا کیا گیا ہے۔ یہ رہائی رمضان المبارک کےاحترام میں عمل میں لائی گئی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق جمعہ کے روز وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نےمختلف سماجی جرائم میں ملوث طویل عرصے سے قید درجنوں افراد کی رہائی کے احکامات جاری کیے جس کے بعد وزیردخلہ فتحی حماد نے 159افراد کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔

جن ایک سو ساٹھ افراد کی رہائی عمل میں لائی گئی ہے انہیں گذشتہ کچھ عرصے سے غزہ کی پٹی میں مختلف تربیتی اور اصلاحی مراکز میں رکھا گیا تھا۔ رہائی پانے والے بیشتر افراد غزہ میں”الکتیبہ” مرکز اور "الانصار” مرکز میں زیرتربیت اور زیراصلاح تھے۔

غزہ کی پٹی کے مغرب میں قائم "الانصار” اصلاحی مرکز کے نگران کپٹن علاء سرور نے بتایا کہ جن افراد کو رہا کیا گیا ہے ان میں سے بعض مختلف سنگین جرائم کے بھی سزایافتہ تھے تاہم وزریراعظم کی ہدایت پراحترام رمضان میں انہیں اس لیے رہا کردیا گیا کیونکہ وہ طویل عرصے سے جیلوں میں قید تھے۔ ان میں سے انیس افراد کے مقدمات ختم کردیے گئے ہیں جبکہ بہتر افراد کے مقدمات تاحال برقرار رہیں تاہم وہ رہائی کے بعد اپنے مقدمات کی پیروی کر سکیں گے۔

الانصار مرکزکےنگران نے بتایا کہ وہ رمضان المبارک اور دیگر قومی مواقع پر مختلف نوعیت کے محروسین کو رہا کرتے رہتے ہیں۔ اس سلسلےمیں حماس کی حکومت نے ایک روشن مثال قائم کی ہے۔ حراست میں رکھے گئے افراد کو مجرم ہی نہیں رہنے دیا جاتا بلکہ ان کی پوری پوری اصلاح کی جاتی ہے تاکہ وہ ایک کارآمد شہری بن سکیں اور سماجی جرائم کا راستہ ترک کر دیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.