فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جمعہ کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کی کارروائیوں میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے ڈیڑھ سو کے قریب کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
مرکزبرائے انسانی حقوق کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غرب اردن میں حماس کے کارکنوں کے خلاف عباس ملیشیا کا وحشیانہ کریک ڈائون جمعرات کے روز سے جاری ہے تاہم سب سے زیادہ گرفتاریاں پچھلے دو روز میں یعنی ہفتہ اور اتوار کے ایام میں کی گئی ہیں۔ ان دو ایام میں حماس کے کم سے کم 148 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے کے شہروں رام اللہ اور البیرہ سے 22 ، طولکرم سے 28 ، نابلس سے 28 ، جنین سے 14 ، طوباس سے 08 ، الخلیل سے 13 ، اریحا ست 3 ، قلقیلیہ سے 6 ، سلفیت سے 13 اور بیت لحم سے 13 کارکنوں کو حراست میں لیا گیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
