یہودی آبادکاروں کے ایک گروہ نے قابض اسرائیلی فوج کے زیر حفاظت مقبوضہ فلسطینی شہر الخلیل کے جنوبی قصبے بنی نعیم میں موجود ایک مزار پر دھاوا بول دیا اور اس کے کھڑکیاں اور دروازے توڑ دئیے۔
بنی نعیم کے ناظم علی تریرا نے کہا ہے کہ یہودی آبادکار ایک بس میں سوار ہوکر علاقے میں آئے اور انہوں نے قصبے میں موجود یقین مزار پر دھاوا بول کر اس کے اندر تلمودی رسومات ادا کیں۔اس موقع پر یہودی آبادکاروں نے بلدیہ کی جانب سے مزار پر حال ہی میں لگائی جانیوالی کھڑکیاں اور دروازے توڑ دئیے تھے۔