• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

یرموک معاہدے کا مقصد فلسطینی مہاجرین کی جان بچانا ہے: عزت الرشق

منگل 11-02-2014
in حماس
0
plf aim
0
SHARES
0
VIEWS

 

حماس کی سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ الیرموک مہاجر کیمپ میں ہونے والا معاہدہ صحیح سمت میں ایک قدم ہے جس کا مقصد کیمپ کو غیرجانبدار بنانا اور مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنا ہے۔

     
مرکز اطلاعات فلسطین کو دئیے جانے والے ایک بیان میں رشق نے مطالبہ کیا کہ اس معاہدے کو مکمل طور پر لاگو کیا جائے تاکہ اس کیمپ پر مسلط محاصرہ ختم ہوسکے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ معاہدہ انتہائی سخت کوششوں کے بعد اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے دوسرے فلسطینی گروہوں اور جماعتوں کے تعاون سے تیار کروایا ہے۔

اس موقع پر حماس کے ایک سنئیر عہدیدار اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ اس معاہدے کے تین نکات ہیں۔ سب سے پہلا نکتہ کیمپ کو غیر جانبدار بنانا ہے کیونکہ فلسطینی عوام شامی بحران میں کسی بھی فریق کے ساتھ نہیں ہیں۔

دوسرا نکتہ کیمپ سے مسلح افراد کو باہر نکالنا ہے اور کیمپ کے اندر مسلح افراد کی موجودگی کے معاملے کو مالیاتی طور پر حل کیا جائے گا اور تیسرا نکتہ یہ ہے کہ کیمپ کے اندر انسانی بنیادوں پر امداد کی بحالی اور لوگوں کو رہنے کی اجازت دی جائیگی۔

حماس رہنما کا کہنا تھا کہ ایک سویلین کمیٹی کیمپ میں داخل ہوگی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ مسلح افراد کیمپ چھوڑ چکے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ کیمپ میں ریلیف ورک بھی جاری رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ مہاجرین کو کھانا اور طبی امداد فراہم کی جائے کیوںکہ وہ گزشتہ آٹھ ماہ سے غیر انسانی حالات میں رہنے پر مجبور تھے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.