غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) غزہ کی پٹی کے داخلی انتخابات میں اسماعیل ہنیہ شکست کھا گئے، یحییٰ سنوار حماس کے نئے سربراہ منتخب ہوگئے۔
عرب ٹی وی کے مطابق 55 سالہ یحییٰ سنوار حماس کے بانی کارکنوں میں شمار ہوتے ہیں اور حماس انتظامیہ میں قیدیوں کی کمیٹی کے سربراہ رہ چکے ہیں، ساتھ ہی اسرائیلی قید میں کئی سالوں تک عمر قید کی چار سزاؤں کی صعوبتیں بھی برداشت کرچکے ہیں۔اکتوبر 2011ء میں مصر کی توسط سے اسرائیلی فوجی جلعاد شاليط کے بدلے میں رہا کر دیا گیا تھا، اس ڈیل کے تحت ایک ہزار 27 فلسطینی قیدیوں کو رہائی نصیب ہوئی تھی۔ اسماعیل ہنیہ سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہے کہ انہیں قطر میں مقیم خالد مشعل کی جگہ نیا سینیئر پولیٹیکل رہنما تعینات کیا جائے گا، مبصرین کا کہنا ہے غزہ میں حماس کے بنیادی ڈھانچے میں ہونے والی تبدیلی کا مقصد فلسطینی علاقوں میں حماس کی تنظیم نو اور فعال کرنا ہے۔
(بشکریہ اسلام ٹائمز)