• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

ہماری جنگ صرف اسرائیل کےخلاف، جزیرہ سیناء میں سورش سے کوئی تعلق نہیں:القسام

اتوار 05-07-2015
in حماس
0
plf war-against-israel
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کےعسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے مصری ذرائع ابلاغ، اسرائیلی حکام اور فلسطینی اتھارٹی کے بعض عہدیداروں کی جانب سے مصرکے جزیرہ سینا میں حماس کی مداخلت کا الزام مسترد کردیا ہے۔ القسام کا کہنا ہے کہ ان کی جنگ صرف اسرائیل کےناجائز قبضے کے خلاف ہے۔جزیرہ سیناء میں جاری شورش سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جزیرہ سیناء میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے فلسطینی مجاھدین کے سرنہ تھوپا جائے۔ سینا میں کشیدگی پرحماس اور القسام کو مورد الزام ٹھہرانا حقائق سے صرف نظرکرنے، انتشار کو مزید ہوا دینے اور فتنہ وفساد پھیلانے کے مترادف ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ القسام نے ایک سے زائد بار اپنے اصولی موقف کی وضاحت کی ہے اور بتایا ہے کہ ان کا جزیرہ سیناء میں دہشت گردی اور انتہا پسندی سے کوئی نہیں ہے۔ اس کے باوجود اسرائیلی حکام، فلسطینی اتھارٹی اور مصری ذرائع ابلاغ مسلسل القسام بریگٰیڈ کو مورد الزام ٹھہرا کر دروغ گوئی اور حقائق سے صرف نظر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں جزیرہ سیناء میں دہشت گردی کے واقعات میں متعدد مصری فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ ان واقعات کے بعد مصر اور اسرائیل کی جانب سے الزام عاید کیا گیا تھا کہ دہشت گردی کے پیچھے فلسطینی تنظیم حماس کےعسکری ونگ القسام بریگیڈ کا بھی ہاتھ ہے، تاہم وہ اس الزام کے ثبوت فراہم نہیں کرسکے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.