• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

گرفتاریاں فلسطینیوں کے حوصلے کمزور نہیں کر سکتی، حماس

منگل 09-07-2019
in حماس
0
گرفتاریاں فلسطینیوں کے حوصلے کمزور نہیں کر سکتی، حماس
0
SHARES
2
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض اسرائیلی افواج کے مظالم کے خلاف بر سرپیکار فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی حالیہ شروع کردہ گرفتاریوں کی مہم فلسطینیوں کے حوصلے کمزور نہیں کر سکتی۔

تفصیلات کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے فلسطینیوں کی گرفتاریوں میں حالیہ تیزی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اندھا دھند گرفتاریاں کسی بھی طرح فلسطینیوں کے حوصلے کم نہیں کر سکتیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ حماس فلسطینی عوام کی حصول آزادی کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہمیشہ کھڑی رہے گی، اس طرح کی گرفتاریاں کبھی بھی فلسطینی عوام کے حوصلے توڑ نہیں سکیں گی بلکہ اس طرح کے ہتھکنڈے فلسطینی عوام کے حوصلے مزید بلند کریں گے۔

حماس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ درجنوں فلسطینی لیڈر اور مجاہدین اپنی زندگی کا بیشتر حصہ اسرائیلی زنداں خانوں میں گزار چکے ہیں، اس دوران انہوں نے اپنے اہل خانہ اوراولاد تک کو کھو دیا لیکن ان کے فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے کی جانے والی جدوجہد میں کوئی فرق نہیں آیا۔ واضح رہے کہ جیسے جیسے فلسطینی عوام کی اسرائیلی جارحیت کے خلاف مزاحمت میں تیزی آ رہی ہے،ویسے ویسے اسرائیلی فوج کی درندگی میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔

گزشتہ چند ماہ میں سیکڑوں فلسطینیوں کو بغیر کسی الزام کے انتظامی قید جیسے کالے قانون کے تحت گرفتار کر کے جیلوں میں قید کر دیا گیا ہے،جن میں زیادہ تر گرفتاریاں مغربی کنارے سے اور بیت المقدس سے عمل میں لائیں گئیں ،ایک محتاط اندازے کے مطابق 7000 ہزار فلسطینی اسرائیل کی مختلف جیلوں میں قید ہیں جن میں خواتین بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں۔جن کا وہاں کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

Tags: فلسطینی عوام کی حصول آزادی کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہےفلسطینی مزاحمتی تنظیم حماسمجاہدین اپنی زندگی کا بیشتر حصہ اسرائیلی زنداں خانوں میں گزار چکے ہیں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.