• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 30 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

ڈاکٹر محمد مرسی کی عمر قید کی سزا کالعدم، حماس کا خیر مقدم

بدھ 23-11-2016
in حماس
0
0Pala5123
0
SHARES
0
VIEWS

قاہرہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مصر کی سپریم اپیل کورٹ نے نے معزول صدر ڈاکٹر محمد مرسی کو جاسوسی کے الزام میں سنائی گئی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے دی ہے۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے مصری عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے نے حماس کے موقف کو تقویت دی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں قائم ایک فوجداری عدالت نے ڈاکٹر محمد مرسی اور ان کی سابقہ جماعت اخوان المسلمون کے بعض سینیر رہنماؤں کو ایران اور فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے لیے جاسوسی کے الزام میں قصور وار قرار دے کر لمبی قید کی سزائیں سنائی تھیں۔ ان کے وکیل نے بتایا ہے کہ اپیل عدالت نے منگل کے روز اپنے فیصلے میں ان سب کو سنائی گئی سزائیں کالعدم قرار دے دی ہیں۔

27 نومبر کو یہی عدالت ڈاکٹر مرسی کو سنائی گئی عمر قید کی سزا کے خلاف دائر کردہ اپیل کا بھی جائزہ لے گی۔ انھیں قاہرہ کی ایک عدالت نے قومی سلامتی سے متعلق دستاویزات چُرانے اور انھیں قطر کے حوالے کرنے کے الزام میں قصور وار قرار دے کر عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

ادھر فلسطینی تنظیم حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مصری اپیل کورٹ کا فیصلہ انصاف کے تقاضوں کے عین مطابق ہے۔ انہوں نے مصری عدالتوں پر زور دیا کہ وہ اخوان المسلمون کے دیگر رہنماؤں کے خلاف قائم کردہ جعلی مقدمات ختم کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کریں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieڈاکٹر محمد مرسی کی عمر قید کی سزا کالعدم، حماس کا خیر مقدم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.