• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 31 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

وطن عزیز کی مکمل آزادی تک مسلح جہاد جاری رکھیں گے: الزھار

منگل 13-12-2016
in حماس
0
0Pala5320
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن اور ممتاز فلسطینی سیاست دان ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینی قوم کو غیرمسلح کرنے کی دشمن کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وطن کی آزادی اور بنیادی حقوق کے حصول کے لیے مسلح جدو جہد سمیت مزاحمت کے تمام اسلوب اختیار کریں گے۔ حماس قابض دشمن اور اس کے ایجنٹوں کے خلاف اس وقت تک ہتھیار استعمال کرے گی جب تک قابض دشمن اور اس کے ایجنٹوں کو ہرمحاذ پر شکست نہیں دی جاتی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر محمود الزھار نے ان خیالات کا اظہار حماس کے29 ویں  یوم تاسیس کی مناسبت سے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں نکالے گئے ایک عظیم الشان جلوس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم اور حماس جدو جہد سے کسی صورت میں دستبردار نہیں ہوگی۔ حماس ہر وقت اور ہرجگہ دشمن کے خلاف جدو جہد جاری رکھے گی۔

ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا کہ حماس صہیونی دشمن اور اس کے ایجنٹوں کی انتقامی کارروائیوں کا سب سے بڑا نشانہ ہے۔حماس رہنما نے کہا کہ دشمن فلسطینی مملکت کو ٹکڑوں میں تقسیم کرکے اس پرمکمل قبضے کا خواب دیکھ رہا ہے مگر دشمن کا یہ خواب کسی صورت میں پورا نہیں ہوگا۔ غزہ کی پٹی، مقبوضہ مغربی کنارے، بیت المقدس اور شمالی اور جنوبی فلسطین کے تمام شہروں پر مشتمل فلسطینی مملکت فلسطینی قوم کا آئینی اور موروثی حق ہے۔ دنیا کی کوئی طاقت فلسطینیوں کو آزاد اور خود مختار ملک کے حق سے محروم نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی مملکت بحر متوسط سے لے کر دریائے اردن تک پھیلی ہوئی ہے۔ فلسطینی ریاست صرف غزہ  یا مغربی کنارے کے چند علاقوں  کا نام نہیں ہے۔ جب تک فلسطین کا چپہ چپہ قابض اسرائیل کے تسلط سے آزاد نہیں ہوگا اس وقت تک فلسطینی ریاست مکمل نہیں ہوگی۔

ڈاکٹر الزھار کا کہنا تھا کہ مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء کے دوران اور اس کے بعد ارض فلسطین سے نکالے گئے فلسطینیوں کو ان کے علاقوں میں آباد کاری اور اسرائیلی جیلوں میں قید آخری فلسطینی کی رہائی فلسطینی ریاست کے قیام کا حصہ ہے۔

انہوں نے تنظیم آزادی فلسطین پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ جاری سیکیورٹی تعاون ختم کرتے ہوئے اوسلو معاہدے کو کالعدم قرار دے۔

غزہ کی پٹی میں حماس کے انتیسویں یوم تاسیس کے حوالے سے خان یونس کے مقام پر نکالی گئی ریلی سے جماعت کے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

حماس کے یوم تاسیس کی ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے حماس کے پرچم اٹھا رکھے تھے حماس کی حمایت میں نعروں پر مبنی بینروں سے جلسے کو مزین کر رکھا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.