غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے اعلان کی اہے کہ وہ دیگر فلسطینی جماعتوں کے ساتھ مل کر حقیقی فلسطین نیشنل کونسل کے اجلاس کو منعقد کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ حماس کے مطابق یہ نیشنل کونسل قضیہ فلسطین کا ہر سازش سے دفاع کرے گی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس نے رام اللہ میں فلسطین نیشنل کونسل کی جانب سے میٹنگ گروہ بندی قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی مصالحت کے بغیر فلسطین نیشنل کونسل کے اجلاس کا انعقاد تمام مفاہمتی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے جس کے بعد فلسطینی امنگوں کی ترجمان حقیقی فلسطین نیشنل کونسل کے اجلاس کی ضرورت واضح ہوگئی ہے۔حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وہ فلسطین نیشنل کونسل کی تجاویز کو تسلیم نہیں کرے گی اور وہ تمام تجاویز قانونی طور پر بے اثر ہیں۔
حماس کا کہنا تھا کہ قومی مصالحت کے بغیر نیشنل کونسل کے اجلاس کا مقصد مغربی کنارے کو دیگر فلسطینی علاقوں سے دور کرنا اور اندرونی تفریق کو مزید ہوا دینا ہے۔
تحریک حماس نے نے تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکیٹو کمیٹی کو خبردار کیا کہ وہ صدی کی ڈیل جیسے معاہدوں کو اپنانے کے لئے متنازعہ فیصلے نہ کرے کیوںکہ اس سے قضیہ فلسطین کو نقصان پہنچے گا۔