مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابو زھری سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک پر پوسٹ کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نتین یاھو حکومت کا زوال فلسطینی تحریک مزاحمت کی کامیابی کی فتح نصرت کا واضح ثبوت ہے۔ نیتن یاھو اور ان کے انتہا پسند ٹولے کو فلسطینی مزاحمت ہاتھوں شکست فاش ہوئی ہے اور اب یاھو حکومت بری طرح شکست و ریخت کا شکار ہونے لگی ہے۔
خیال رہے کہ کل منگل کو اسرائیل کی مخلوط کابینہ میں شامل وزیر خزانہ یائیرلبید اور وزیرانصاف زیپی لیونی نے استعفیٰ دے دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق نیتن یاھو نے اپنے پرنسپل سیکرٹری سے کہا ہے کہ وہ وزیر خزانہ اور وزیر
انصاف کے استعفے قبول سے متعلق ضروری قانونی کارروائی جلد مکمل کریں۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی کابینہ میں صہیونی ریاست کو یہودیوں کا قومی ملک قرار دینے سے متعلق ایک متنازعہ قانون پاس کیا گیا تھا جس پر کابینہ میں بائیں بازو کی جماعتوں نے سخت مخالفت کرتے ہوئے حکومت سے علاحدگی کا اعلان کردیا تھا۔ حکومتی اتحاد کو بچانے کے لیے تمام ترمساعی ناکام ہوگئی تھیں جس کے بعد وزیراعظم نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ کو تحلیل کرکے قبل از وقت انتخابات کرائے جائیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین