• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 15 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

نو عمر لڑکے حامد کی شہادت سنگین جرم، بدلہ لیں گے: حماس

ہفتہ 25-10-2014
in حماس
0
plf revange
0
SHARES
1
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے جمعہ کے روز مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں ایک ریلی میں شریک سولہ سالہ نوعمر لڑکے عروہ عبدالوھاب حامد کی بہیمانہ شہادت کو سنگین جرم قرار دیتے ہوئے اس گھناونے جرم کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق رام اللہ میں حماس کے دفتر سے جاری ایک بیان میں فلسطینی شہریوں کی پرامن ریلی پر قابض صہیونی فوجیوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے نوعمر عروہ حامد کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ حامد کی شہادت پوری قوم کے لیے دکھ اور افسوس کا باعث ہے اور حماس کی قیادت، کارکن اور پوری قوم مشکل کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ ہے۔

بیان میں اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مجرمانہ کارروائی قرار دیا۔ حماس نے واضح کیا حامد کی شہادت قبلہ اول کے دفاع اور مظلوم فلسطینی قوم کی آزادی کے لیے پیش کی گئی ہے اور اس کی اس عظیم قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔حامد کی شہات فلسطین میں صہیونی ریاست کے جبرو تشدد کے خلاف فلسطینیوں کی تحریک انتفاضہ کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے شمال مشرق میں قابض صہیونی فوجیوں نے فلسطینی شہریوں کی دفاع قبلہ اول کے حوالے سے نکالی گئی ایک ریلی پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں ایک بچہ شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد مغربی کنارے اور فلسطین کے دوسرے شہروں میں اسرائیل کے خلاف سخت غم وغصے کی فضاء پائی جا رہی ہے۔ دو روز میں یہودیوں کی فائرنگ سے کسی فلسطینی نوجوان کی شہادت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.