• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 21 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

نوجوان مجاھد فقیہ کی شہادت صہیونی دشمن کے خلاف مسلح مزاحمت ثبوت ہے:ھنیہ

جمعرات 28-07-2016
in حماس
0
0Pala2026
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے گذشتہ روز اسرائیلی فوج کے ساتھ کئی گھنٹے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے القسام بریگیڈ کے کارکن محمد الفقیہ کی شہادت پرانہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ محمد الفقیہ کی شہادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ فلسطینی قوم صہیونی دشمن کے خلاف مسلح تحریک آزادی کے غیرمتزلز عزم پرقائم ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے ان خیالات کا اظہار شہید محمد فقیہ کے والدین کو ٹیلیفون پر تعزیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید فقیہ نے صہیونی غاصبوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ فلسطینی قوم اپنی جانیں تو دے سکتی ہے ہے مگرآزادی اور مقدسات کے دفاع کے اپنے مطالبے سے دستبردارنہیں ہوسکتی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج اور فلسطینی نوجوان مزاحمت کار محمد فقیہ کے درمیان کئی گھنٹے تک جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔ سات گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد صہیونی فوجی محمد الفقیہ کو شہید کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ محمد الفقیہ پرالزام عاید کیا گیا تھا کہ اس نے رواں ماہ کے اوائل میں الخلیل شہر میں ایک سرکردہ یہودی انتہا پسند مذہبی لیڈر کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔

صہیونی فوج یہودی ربی کے قتل کے بعد 29 سالہ محمد الفقیہ کے تعاقب میں تھی۔ کل صبح قابض فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں صوریف کے مقام پر ایک مکان کا محاصرہ کرنے کے بعد اسے دھماکے سے اڑا دیا تھا جس کے نتیجے میں مکان میں موجود فقیہ جام شہادت نوش کرگیا تھا۔

حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اسماعیل ھنیہ نے شہید کی لازوال قربانی پراسے شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ فلسطینی قوم شہید فقیہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دشمن کے خلاف مسلح مزاحمت جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت اب زیادہ دور نہیں جب شہید فقیہ اور دیگر ہزاروں فلسطینی شہداء کا پاکیزہ خون رنگ لائے گا اور فلسطینی قوم آزادی کی فضاء میں سانس لے گی۔ انہوں نے فلسطینی مجاھدین اور پوری قوم پر زور دیا کہ وہ صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف مسلح مزاحمت کی پالیسی پر قائم رہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.