• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

ملائیشیا میں فلسطینی سائنسدان کے قتل میں موساد کا ہاتھ ہوسکتا ہے: حماس

اتوار 22-04-2018
in حماس
0
0Pala10760
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے گذشتہ روز ملائیشیا میں ایک فلسطینی سائنسدان ڈاکٹر فادی البطش کی نامعلوم افراد کے ہاتھوں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حماس نے کہا ہے کہ ڈاکٹر البطش کی شہادت میں اسرائیلی ریاست اور اس کا خفیہ ادارہ موساد ملوث ہوسکتا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر فادی البطش کی شہادت پوری فلسطینی قوم کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ حماس کی قیادت، کارکن اور پوری فلسطینی قوم اس واقعے پر گہرے دکھ اور صدمے سے دوچار ہے۔ بیان میں کہا گیاہے کہ ڈاکٹر البطش اللہ کی کتاب کے حافظ، ایک محب وطن شہری، سائنسدان، عالم اور قوم کے ہیرو تھے۔ ان کی شہادت میں اسرائیلی ریاست کے ملوث ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ اسرائیلی دشمن فلسطینی قوم کے ہیروز کو ماضی میں بھی اندرون اور بیرون ملک چن چن کر نشانہ بناتا رہا ہے۔

خیال رہے کہ ملائیشیا کے دارالحکومت کولالمپور میں ہفتے کو علی الصباح نامعلوم افراد نے فلسطینی سائنسدان ڈاکٹر فادی البطش کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے انہیں اس وقت گولیاں ماریں جب وہ نماز فجر کے لیے جا رہے تھے۔ حملہ آوروں نے انہیں 14 گولیاں ماریں جن میں سے چار گولیاں ان کے سر اور سینے پر لگیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ان کے اہل خانہ نے اس مجرمانہ واقعے کی ذمہ داری صہیونی ریاست پرعاید کی ہے۔ دوسری طرف اسرائیل اس واقعے پر خاموش ہے، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ اس مجرمانہ واقعے میں اسرائیل ہی ملوث ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.