• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 30 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مصر غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے عاجلانہ اقدامات کرے:حماس

اتوار 11-12-2016
in حماس
0
0Pala5304
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے مصر  ایک بار پھر پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ برادر ملک مصر نے غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے مگر عملی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ مصر غزہ کے عوام کو مصائب سے نجات دلانے کے اپنے وعدے پورے کرے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حماس مصر کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ تمام علاقائی، جغرافیائی اور تاریخی پہلو بھی مصر اور حماس کے درمیان خوش تعلقات کی گواہی دیتے ہیں۔ حماس  دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی اصولی پالیسی پرقائم ہے۔ مصر سمیت حماس کسی پڑوسی ملک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرے گی۔

ترجمان نے مصرسے ملحق غزہ کی بین الاقوامی رہ داری رفح کے مکمل طور پر کھولے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ رفح گذرگاہ کھلنے سے صرف فلسطین ہی نہیں بلکہ مصر کو بھی معاشی طور پر بے پناہ فائدہ ہوگا۔

حازم قاسم کا کہنا تھا کہ غزہ کی ناکہ بندی اسرائیل کی ظالمانہ پالیسی ہےجس کا مقصد غزہ کے عوام کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا ہے مگر فلسطینی قوم صہیونی ریاست کی بلیک میلنگ اور دباؤ میں نہیں آئے گی۔ توقع ہے کہ مصری حکومت رفح گذرگاہ کھولنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے گی اور اپنے وعدوں کی پاسداری کرے گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.