• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مسیحی برادری کی طرف سے سیاسی حمایت پرفتح کا واویلا بلا جواز ہے:حماس

منگل 06-09-2016
in حماس
0
0Pala4264
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مسیحی برادری کی طرف سے بلدیاتی انتخابات میں حماس کے نمائندگان کی حمایت کے اعلان پر صدر محمود عباس کی جماعت تحریک فتح کے غیرمہذبانہ ردعمل کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ تحریک فتح اخلاقی اور سیاسی بحران سے دوچار ہے۔ مسیحی برادری کی طرف سے بلدیاتی انتخابات میں حماس کی حمایت کے اعلان پر فتحاوی رہنماؤں کی تنقید بلا جواز ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے سابق وزیر اورتحریک فتح کی سینٹرل کونسل کے رکن جبریل رجوب نے ایک مصری ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں حماس اور مسیحی برادری کے خلاف نازیبا الفاظ میں تنقید کی۔ مسٹر الرجوب کا کہنا تھا کہ عیسائی برادری کی طرف سے حماس کی سیاسی حمایت’ حماس اور کرسمس‘ کے درمیان ناجائز شادی کے مترادف ہے۔

جبریل الرجوب کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری نے جن لوگوں کو بلدیاتی انتخابات میں ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے عوام انہیں مسترد کر چکے ہیں کیونکہ انہوں نے فلسطینی قوم کو تباہی و بربادی اور خون خرابے کے سوا کچھ نہیں دیا۔

حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں جبریل الرجوب کے بیان کو فکری دہشت گردی اور اخلاقی گراوٹ کی انتہا قرار دیا ہے۔ جماعت کا کہنا ہے کہ جبریل الرجوب کی طرف سے مسیحی برادری کی حماس کی حمایت پر تنقید کا کوئی سیاسی اور اخلاقی جواز نہیں ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس قومی ایشوز میں مذہب، رنگ، نسل اور عقیدے کی تفریق سے ماوراء کام کر رہی ہے۔ اس لیے فلسطین کی عیسائی برادری نے بھی حماس پر اعتماد کا اظہار کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ فلسطینی قوم کے تمام طبقات حماس کو اپنا نمائندہ سمجھتے ہیں۔

فتحاوی رہنما کے اس بیان پر فلسطین میں رومن آرتھوڈوکس چرچ کے سرکردہ مسیحی رہنما اور پادری بشپ عطاء اللہ حنا اور دیگر عیسائی رہنماؤں نے بھی کڑی تنقید کی ہے۔ بشپ عطاء اللہ حنا کا کہنا کہ تحریک فتح کے رہنما کے الفاظ مسیحی برادری کی توہین کے مترادف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عیسائی برادری نے سوچ سمجھ کر بلدیاتی انتخابات میں حماس کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ کسی دوسری جماعت کی تنقید کے نتیجے میں ہم اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کریں گے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.