(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسجد اقصی پر منظم صہیونی آبادکاروں کے دھاوے مسلم اقوام کے متحرک ہونے اور قبلہ اول سے اپنا تعلق مضبوط بنانے کا تقاضا کرتےہیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی جانب سےمسجد اقصٰی پر یہودی آباد کاروں کے بڑھتے ہوئے دھاووں میں غیرمعمولی اضافہ پر پریس کانفرنس میں ترجمان حازم قاسم نے بیان میں کہاہے کہ یہودی آبادکاروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر دھاووں میں شدت کا مقصدصہیونی حکام کے نئے خطرناک اسٹیٹس کو مسلط کرنا اور مقدس مقام کو یہودیانے کی حکومتی پالیسی کے تحت آگے بڑھانے کی کوشش ہے۔
حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ حالیہ ایام میں یہودی آبادکاروں کے مسجد اقصیٰ پر دھاووں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہےان اشتعال انگیز دھاووں میں صہیونی حکومت اور اس کے دیگر ریاستی ادارے شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسجد اقصٰی سمیت پوری دنیا میں بالعموم عالم اسلام بالخصوص عرب ممالک کی مجرمانہ لاپرواہی سے مسلمانوں کے مقدس مقامات پرحملوں میں اضافہ ہوا ہے جس میں مسجد اقصیٰ بھی یہودی شرپسندوں کے حملوں کا ہدف ہےجس کا واضح مطلب ہے کہ مسجد اقصیٰ اور اس کے تشخص کو درپیش خطرات میں مسلسل اضافہ قومی اور سرکاری سطح پر مسلم اقوام کے متحرک ہونے کا تقاضا کرتا ہے اور مسجد اقصیٰ کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط بنانے کا مطالبہ کرتا ہے۔