• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 12 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مسئلہ فلسطین کی سپورٹ کے لیے تیونس میں خصوصی کمیشن کا قیام

اتوار 17-07-2016
in حماس
0
0Pala1902
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) تیونس کی پارلیمنٹ نے فلسطینیوں کے حقوق اور آزادی کے لیے جاری جدو جہد کی حمایت کے لیے خصوصی کمیشن کے قیام کی منظوری دی ہے۔ حکومتی اداروں اور سرکاری سرپرستی کے تحت اس کمیشن کے قیام کا مقصد فلسطینیوں کے حقوق کے لیے جاری مساعی کو آگے بڑھانے میں مدد دینا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پارلیمانی بلاک ’اصلاح وتبدیلی‘ کے رکن عبدالناصر عبدالجواد نے اپنے دورہ تیونس کے بعد واپسی پر بتایا کہ انہوں نے تیونسی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الناصر اور رکن پارلیمنٹ الشیخ عبدالفتاح مورو سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد تیونسی پارلیمنٹ میں مسئلہ فلسطین کی حمایت کے لیے علاحدہ کمیشن کے قیام کے لیے ایک بل پیش کیا گیا۔ پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر مسئلہ فلسطین کی حمایت کے لیے کمیشن کے قیام کی منظوری دی ہے۔

حماس رکن پارلیمنٹ نے بتایا کہ تیونس میں فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کے لیے کمیشن کے لیے ’’فلسطین کمیشن‘‘ کا نام تجویز کیا گیا ہے۔

عبدالناصر نے بتایا کہ انہوں نے تیونس میں ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کی تھی جس میں انہیں فلسطین کی موجودہ صورت حال کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر تیونس کے سیاسی رہنماؤں اور اراکین پارلیمان نے یقین دلایا تھا کہ جلد ہی پارلیمنٹ سے فلسطین کمیشن کے قیام کی منظوری لی جائے گی۔

خیال رہے کہ حماس رہنما اوررکن پارلیمنٹ عبدالناصر عبدالجواد کی سربراہی میں فلسطینی سیاسی رہنماؤں کے ایک وفد نے حال ہی میں تیونس کا تین روزہ دورہ کیا تھا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے تیونسی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاستی جرائم کے بارے میں بھی تفصیل سے بریفنگ دی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.