مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عزت الرشق نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ”فیس بک” کے اپنے خصوصی صفحے پرپوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایسی کونسی قربانی ہے جو فلسطینی مزاحمتی رہ نمائوں کے بیوی بچوں نے نہیں دی ہے۔ جتنی قربانیاں مزاحمتی قائدین کےاہل خانہ نے پیش کی ہیں اتنی کسی اور نے نہیں دیں۔
انہوں نے القسام بریگیڈ کے کمانڈر ابو خالد محمد الضیف کے گھرپراسرائیلی فوج کی بمباری میں کمانڈر کی اہلیہ اور ایک شیرخوار بچی کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کی قربانی کوخراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ محمد الضیف اور اس کےاہل خانہ اسی فلسطین کے جسد واحد کا حصہ ہے ہیں اسرائیلی درندے مسلسل نوچ رہے ہیں۔