فلسطین کی دو بڑی سیاسی جماعتوں اسلامی تحریک مزحمت "حماس” اور الفتح نے مفاہمت کے بعد وجود میں آنے والی مخلوط قومی حکومت میں شمولیت کے لیے وزراء کے چناؤ کی خاطر شرائط پر اتفاق ہو گیا ہے۔
یہ بات حماس کے پارلیمانی شعبے کے سربراہ ڈاکٹر صلاح الدین برد ویل نے غزہ کی پٹی میں ایک نیوز کانفرنس میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ حماس اور فتح کے قیادت کے قاہرہ میں ہونے والے بدھ کے روز کے اجلاس میں یہ طے کیا گیا ہے کہ وہ قومی حکومت میں وزراء کا انتخاب کن شرائط پر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حماس اور فتح اس بات پر متفق ہیں کہ مخلوط قومی حکومت کی سربراہ صدر محمود عباس ہی کے پاس رہے گی۔ ایک سوال کے جواب میں حماس کے رہ نما نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے یہ طے کیا ہے کہ قومی حکومت میں ایسے کسی شخص کو شامل نہیں کیا جائے گا جو غزہ کی پٹی یا رام اللہ میں قائم حکومتوں میں وزیر رہ چکے ہوں۔ اس کے علاوہ کسی بھی وزیر کے انتخاب کے لیے اس کی متعلقہ وزارت میں پیشہ ورانہ خدمات کو بھی دیکھا جائے گا۔ صلاح الدین بردویل نے کہا کہ حماس اور فتح کی قیادت آئندہ منگل کو بھی اہم جلاس منعقد کرے گی جس میں قومی حکومت کے مزید خدو خال وضع کرنےپر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین