• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 25 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

محمود عباس کا حق واپسی سے دستبرداری کا اعلان قومی موقف سے انحراف ہے: حماس

ہفتہ 03-11-2012
in حماس
0
plf resheq
0
SHARES
6
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے صدر محمود عباس کے اسرائیلی ٹی وی کو دیے گئے تازہ انٹرویو میں قومی اصولوں سے متعلق اختیار کردہ موقف پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔ حماس کے سیاسی شعبے کے رکن عزت رشق کا کہنا ہے کہ صدر محمودعباس نے عبرانی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران جو باتیں کی ہیں، وہ قومی اصولی موقف سے صریحا انحراف ہے۔ انہوں نے فلسطینیوں کے حق واپسی سے دستبرداری اور فلسطینی ریاست کے لیے سنہ 1967ء کی حدود کو حتمی اور ابدی قرار دے کر پوری قوم اور فلسطینیوں سے ہمدردی رکھنے والوں کا بھی دل دکھایا ہے۔
خیال رہے کہ صدر محمودعباس نے اسرائیل کے ایک عبرانی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ اپنےآئی شہر صفد میں دوبارہ آباد نہیں ہونا چاہتے ہیں، نیز فلسطینی ریاست کی ابدی سرحدیں سنہ 1967ء کے اندر ہی ہیں بقیہ تمام علاقے اسرائیل کا حصہ ہیں۔ ان کے اس بیان پر فلسطینی سیاسی حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صدر محمود عباس کے انٹرویو پر ردعمل میں حماس رہ نما عزت رشق نے کہا کہ محمود عباس کا بیان قومی اصولوں سے انحراف پر مبنی ہے۔ یہ نہایت افسوسناک امرہے کہ خود کو فلسطینیوں کا نمائندہ قرار دینےوالا شخص ہی فلسطینیوں کے بنیادی اور دیرینہ حقوق کی نفی کر رہا ہے۔ محمود عباس اگر اپنے آبائی شہرمیں جانے سے گریزاں ہیں تو وہ بخوشی ایسا کر سکتے ہیں لیکن انہیں فلسطینیوں کے حقوق پر کلہاڑا چلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
عزت رشق نے مزید کہا کہ کسی کو فلسطینیوں کے حقوق سے دستبرداری کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ صدر محمود عباس قومی اصولوں کے بجائے اسرائیل کی ترجمانی کر رہےہیں۔انہوں نے حق واپسی کا انکار کرکے صہیونی ریاست کے موقف کو تقویت دی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.