• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 30 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

لبنان کا ’عین حلوۃ‘ کیمپ کی ناکہ بندی روکنے پر حماس کا خیر مقدم

اتوار 27-11-2016
in حماس
0
0Pala5169
0
SHARES
0
VIEWS

بیروت – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے لبنانی حکومت کی جانب سے فلسطینی پناہ گزین کیمپ ’عین الحلوۃ‘ کی ناکہ بندی روکنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ بیروت حکومت کے اس اقدام سے فلسطینی پناہ گزینوں کو درپیش مشکلات میں کمی آئے گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حال ہی میں لبنانی حکومت نے صیدا شہر میں قائم فلسطینی پناہ گزین کیمپ ’عین الحلوۃ‘ کے گرد سیمنٹ کی کئی میٹر بلند دیوار کھڑی کرنے کا کام شروع کیا تھا جس پر فلسطینی تنظیموں کی جانب شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے لبنانی صدر، وزیراعظم اور اسپیکر کو الگ الگ ٹیلیفون کرکے پناہ گزین کیمپ کے گرد دیوار کھڑی کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

بیروت میں حماس کے مندوب رافت مرہ نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی جماعت عین الحلوۃ پناہ گزین کیمپ کی ناکہ بندی روکنے کے لبنانی حکومت کے فیصلے کاخیر مقدم کرتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی پناہ گزین کیمپ کے گرد دیوار تعمیر کرنے کے خلاف لبنانی ذرائع ابلاغ کی طرف سے آواز بلند کرنے پر وہ ذرائع ابلاغ اور سول سوسائٹی کے بھی شکر گذار ہیں۔

اس کے علاوہ حماس لبنان کی سیاسی قیادت بالخصوص رکن پارلیمنٹ ولید جنبلاط کی طرف سے مہاجر کیمپ کے گرد دیوار کی تعمیر کی مخالفت کرنے پر ان کے موقف کی بھی تحسین کرتی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.