مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق لبنانی سیاست دان کی زیرنگرانی ہوئے مذاکرات میں حماس کی جانب سے جماعت کے سیاسی شعبے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق اور فتح کی ایگزیکٹو کونسل کے سینیر رکن عزام الاحمد نے شرکت کی۔ دونوں رہ نمائوں نے قومی مفاہمت کاعمل آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔
ملاقات کے موقع پر فتح کی سینٹرل کمیٹی کے رکن عزام احمد کے علاقہ فتح کے سیکرٹری جنرل فتحی ابو عرادات، لبنان میں فلسطینی اتھارٹی کے سفیر اشرف دبور جبکہ حماس کی جانب سے ڈاکٹر مرزوق ے ساتھ لبنان میں جماعت کے مندوب علی برکہ نے معاونت کی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے حماس رہ نما ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا کہ لبنانی رکن پارلیمنٹ نبیہ بری کی زیرصدارت فتح کی قیادت سے ہونے والی ملاقات نہایت خوش گوار ماحول میں ہوئی اور بات چیت میں قومی مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر لبنانی رہ نما بری کا کہنا تھا کہ ہم نے دونوں فلسطینی جماعتوں کے سامنے قومی مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے کے حوالے سے کچھ اہم تجاویز پیش کی ہیں۔ فلسطینیوں کو چاہیے کہ وہ ان تجاویز پر غور وخوض کریں اور مشترکہ سیاسی عمل کی راہ اختیار کریں۔
حماس رہ نما نے کہا کہ نبیہ بری کی جانب سے پیش کردہ تجاویز قابل عمل ہیں اور ان کی جماعت قومی مفاہمت کاعمل آگے بڑھانے کے لیے ان پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے تحریک فتح پر بھی زور دیا کہ وہ قومی مفاہمت اور وسیاسی وحدت کی خاطر ٹھوس اقدامات کرے اور مفاہمت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا سدباب کرے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین