• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

قومی مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے کے مطالبے پرقائم ہیں:حماس

پیر 30-05-2016
in حماس
0
0Pala1541
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فرانس کی دعوت پر تین جون کو بلائی گئی بین الاقوامی مشرق وسطیٰ امن کانفرنس کو ڈھونگ اور وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں نام نہاد کانفرنسوں کے انعقاد کے ذریعے مسئلہ فلسطینی سردخانے میں ڈالنے کی سازشیں کر رہی ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس قومی مفاہمت کے اپنے دیرینہ مطالبے پر قائم ہے اور مفاہمتی عمل آگے بڑھانے کے لیے ہرسطح پر کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے رکن سامی خاطرنے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینیوں کے درمیان مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے کے لیے کسی بھی چینل سے کی جانے والی مثبت کوشش کا خیرمقدم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حماس نے ماضی میں بھی مفاہمتی عمل آگے بڑھانے اور فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کے لیے برادر مسلمان اور عرب ممالک کی مساعی کا خیر مقدم کیا ہے۔

سامی خاطر نے کہا کہ فرانس میں منعقد ہونے والی نام نہاد امن کانفرنس فلسطینیوں کے درمیان باہمی بات چیت اور مصالحتی مذاکرات کی نعم البدل نہیں ہو سکتی۔ اس طرح کی کانفرنسیں ماضی میں بھی منعقد ہوتی رہی ہیں مگر ان کے مثبت نتائج سامنے نہیں آئے۔ اس سے قبل اسی طرح کی ایک کانفرنس میڈریڈ میں بھی ہوچکی ہے مگر وہ بھی بے نتیجہ ثابت ہوئی تھی۔

حماس رہنما کا کہنا تھا کہ پیرس کی دعوت پر بلائی گئی مشرق وسطیٰ امن کانفرنس وقت کا ضیاع اور مسئلہ فلسطین حل کرنے کے بجائے اسے سرد خانے میں ڈالنے کی سازش ثابت ہوتی ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.